روگی از م الف صدیقی ٹچ کلیکشن

محترم م الف صدیقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں! ڈائجسٹوں میں منفرد اور طویل کہانیاں لکھنے والوں میں م الف صدیقی ایک مقبول نام ہے۔
“روگی” ان کی دیگر مقبول کہانیوں میں سے ایک شاہکار کہانی ہے۔
“روگی” بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
“روگی” ایک نوجوان امجد علی کی پُراسرار اور عبرت انگیز داستان ہے۔ جس نے پُراسرار علوم اور نادیدہ قوتوں کے حصول کے لیے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔
غرور اور تکبر کے نشے میں سرشار، وہ خود کو سب سے زیادہ قد آور اور حرفِ آخر سمجھنے لگا۔ بڑائی کا دعویٰ کرنے والے فرعون ہر دور میں پیدا ہوتے رہے ہیں۔ لیکن رحمانی قوتوں کے سامنے ان کی فرعونیت پانی کے بلبلے سے زیادہ ناپائیدار ثابت ہوئی ہے۔
نیکی اور بدی کا خوفناک ٹکراؤ اور سنسنی خیز واقعات کا سنگم آپ کو اس وقت تک گرفت میں رکھے گا، جب تک آپ آخری صفحہ ختم نہ کر لیں۔

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
Newest
Oldest Most Voted
Saeed
Saeed
5 months ago

بہت خوب شاندار