آنگلو بانگلو سیریز (ٹچ)

🌟 کتب میلہ ڈاٹ کام کی ایک اور تاریخ ساز، منفرد اور یادگار پیشکش 🌟

محترم و مکرم ممبران!
آج ہم آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نذر کرنے جا رہے ہیں… بچوں اور بڑوں کی ایک بے حد مقبول، سحر انگیز اور مشہورِ زمانہ سیریز!

📚 آنگلو بانگلو سیریز (مکمل کلیکشن) 📚

یہ وہ خوبصورت اور سائلنٹ سسپنس سے بھرپور سلسلہ ہے ,اور مزاح بھی ہے، جسے اردو ادب کے تین نامور مصنفین نے مل کر پایۂ تکمیل تک پہنچایا:

✍️ محترم مظہر کلیم ایم اے (اردو ادب کا ایک درخشندہ ستارہ)
✍️ محترم صفدر شاہین / عارف ندیم
✍️ محترم فہد بن کلیم

🔍 ایک اہم اور دلچسپ پسِ منظر:
یہ بات اب ریکارڈ کا حصہ ہے کہ جب عمران سیریز کے بے تاج بادشاہ محترم مظہر کلیم ایم اے صاحب علالت کا شکار ہوئے، تو پبلشرز کے لیے ناولز کا تسلسل برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ اس کٹھن وقت میں اس ادھورے کام کو صفدر شاہین صاحب نے آگے بڑھایا۔ اور پھر، اس تاریخی سلسلے کو حتمی شکل دینے اور مکمل کرنے میں محترم مظہر کلیم صاحب کے صاحبزادے فہد بن کلیم نے اپنا شاندار اور تاریخی کردار ادا کیا۔ اس مشترکہ خوبصورت کاوش کے بعد، آج یہ مکمل سیریز کتابی شکل میں آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے۔

🤝 خصوصی تعاون اور شکریہ:
اس لازوال سیریز کو مکمل کروانے کے لیے محترم فہد بن کلیم اور ہمارے انتہائی مایہ ناز و معزز مصنف سید علی حسن گیلانی صاحب نے خصوصی سفارش کی۔ نہ صرف یہ، بلکہ فہد بن کلیم صاحب نے اس سیریز کا آخری حصہ (لاسٹ پارٹ)—جو خود انہوں نے تحریر کیا ہے—خاص طور پر کتب میلہ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں فراہم کیا۔ ہم ان دونوں معزز ہستیوں کے دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں۔

🛠️ نایاب صفحات کی تلاش اور تزئین و آرائش (Restoration):
یہ سیریز انٹرنیٹ پر انتہائی ناگفتہ بہ اور بری حالت میں دستیاب تھی، جسے پڑھنا تقریباً ناممکن تھا۔ لیکن کتب میلہ کی ٹیم نے روایتی عزم برقرار رکھا:

🔹 15 ناولز: ہمیں محترم راؤ تصور علی (بابو بھائی) کی بے لوث محبت اور تعاون سے حاصل ہوئے، جنہیں ہم نے بالکل نیو سکین (New Scan) کر کے ایک نئی زندگی دی۔
🔹 3 ناولز: تمام تر کوششوں کے باوجود کتابی شکل میں دستیاب نہ ہو سکے۔ ان کے لیے ہم نے انٹرنیٹ کی بے شمار ویب سائٹس کی خاک چھانی، ایک ایک صفحے کو باریکی سے دیکھا، اور جہاں سے بھی بہترین کوالٹی کا صفحہ ملا، اسے چُن کر کتاب کا حصہ بنایا۔

📱 اسمارٹ پی ڈی ایف اور جدید انڈیکسنگ (Touch Links):
مطالعہ کو مزید آسان اور پرلطف بنانے کے لیے اس فائل کو ہمیشہ کی طرح انٹرایکٹو (ٹچ لنکڈ) بنایا گیا ہے:

🎯 ڈائریکٹ اوپننگ: فائل کے مین پیج پر تمام کہانیوں کے نام موجود ہیں۔ آپ جس کہانی کے نام پر کلک (ٹچ) کریں گے، وہی کہانی فوراً اوپن ہو جائے گی۔
↩️ آسان واپسی: فائل کے کسی بھی صفحے سے واپس مین پیج (فہرست) پر جانے کے لیے کارنر میں موجود (راحیل) کے آئیکن کو پریس کریں، آپ ایک سیکنڈ میں مین پیج پر واپس آ جائیں گے۔

اس طرح دن رات کی انتھک محنت، ڈیجیٹل صفائی اور اسمارٹ نیویگیشن کے بعد یہ بہترین کلیکشن تیار کی گئی ہے، تاکہ کتب میلہ کا ہر ممبر اعلیٰ ترین معیار میں اس کا مطالعہ کر سکے۔

📖 ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری یہ خلوصِ دل سے کی گئی کاوش، محبت اور لازوال پیشکش آپ کے دلوں کو چھو لے گی اور آپ کے ذوقِ مطالعہ پر پورا اترے گی۔

اپنی آراء اور محبت کا اظہار ویب سائٹ پر کمنٹس میں ضرور کیجیے گا!

فقط،
انتظامیہ کتب میلہ ڈاٹ کام

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Newest
Oldest Most Voted