ناتمام از اثر نعمانی

شہرہ آفاق ناول نگار جیمز ہیڈلے چیز کے قلم کا ایک لافانی شہکار ۔۔عالی دماغ لوگ ہمیشہ بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھ کر نت نئی ایجادات کے لئے اپنی زندگیاں وقت کرتے ہیں لیکن کچھ خود غرض و اقتدار پرست لافراد اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے ایسی ایجادات کے منفی استعمال سے ان کی افادیت ہی ختم کر ڈالتے ہیں۔ یہ ایک ایسی ہی بیش قیمت دریافت کا قصہ ہے جس نے کائنات پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والی عالمی طاقتوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا تھا۔ وہ ابھی مادی صورت بھی اختیار نہیں کر سکی تھی کہ اس کے حصول کی خاطر فتنہ پردازی شروع ہوگئی۔ ایک شاطر منصوبہ ساز نے جرم کی بساط پر ایک نیا ہی کھیل شروع کر دیا جس کے انجام سے وہ خود بھی بے خبر تھا۔ ۔۔۔ ایک خبطی سائنسدان کے دریافت کردہ انوکھے فارمولے کی ہنگامہ پروری کا دلچسپ ماجرا
