محترم ممبران السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پیشِ خدمت ہے معروف قلمکار طاہر جاوید مغل کا شہرۂ آفاق سلسلہ، جسے یقیناً ہمارے تقریباً تمام ممبران شوق سے پڑھنا چاہیں گے۔ اس مشہور و معروف سلسلے کی پہلی کہانی جاسوسی ڈائجسٹ (ستمبر 2020) میں شائع ہوئی تھی، جبکہ 2026 کے ڈائجسٹ میں شائع ہونے والی کہانی سر بہ کف اسی سلسلے کی بارہویں قسط ہے، جو تاحال جاری ہے۔ الحمدللہ، ہم نے اس سلسلے کی تمام کہانیوں کو ایک ہی فائل میں باقاعدہ ترتیب دے کر ان پر ہائپر لنک (ٹچ سسٹم) بھی لگا دیا ہے، تاکہ مطالعہ مزید آسان اور دل چسپ ہو جائے۔ اس فائل کی تیاری میں سب سے زیادہ کاوش ایڈمن فیصل احمد (دی بکس ہائیو) کی ہے، جنہوں نے ان نایاب کہانیوں کو یکجا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان ڈائجسٹ کے اصل شمارے تو دستیاب تھے، مگر ان پر واٹر مارک کی بھرمار تھی اور وہ مطالعہ کے قابل نہ تھے۔ فیصل بھائی اور سلمان بھائی نے مل کر ان تمام کہانیوں کو دوبارہ اسکین کیا، پھر باقاعدہ فائل تیار کی گئی تاکہ آپ ممبران کو ایک معیاری اور بہترین نتیجہ فراہم کیا جا سکے۔ فائل میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے “ کتب میلہ ” کا ہلکا سا واٹر مارک شامل کیا گیا ہے۔ اگر کسی ممبر کو واٹر مارک نمایاں محسوس ہو اور مطالعہ میں دشواری پیش آئے تو براہِ کرم اپنا پی ڈی ایف ریڈر تبدیل کر لیں، یا متبادل طور پر فائل کا صفحہ نمبر 2 ضرور ملاحظہ فرما لیں۔ تو پیشِ خدمت ہے: عمران جونئیر سیریز از طاہر جاوید مغل سکین : فیصل احمد + سلمان سلیم ٹائٹل و کلیننگ : راحیل ارشد تکنیکی معاونت : صنوبر اقبال پاکستان زندہ باد 🇵🇰 (ہاشو ) اسلم کمبوہ
بہت خوب شاندار