
خونی سازش (زرتاش سیریز) از اے حمید خاص نمبر
پیارے ساتھیو!
“لیجیے، وہ خاص نمبر جس کا میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا، اب حاضرِ خدمت ہے۔ یہ ایک ضخیم نمبر ہے اور اس کی کہانی اتنی عجیب، انوکھی اور حیرت انگیز ہے کہ اگر آپ نے اسے ایک بار پڑھنا شروع کیا تو پھر کتاب بند نہیں کر سکیں گے۔ میں نے اس کہانی کا پلاٹ اور جاسوسی کے واقعات بڑی محنت اور لگن کے ساتھ اکٹھے کر کے ایک جگہ جوڑ دیے ہیں۔ جیسا کہ میں نے آپ سے پہلے بھی کہا تھا کہ جاسوسی، ایڈونچر، کرائم اور سسپنس کی یہ انوکھی اور رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانیاں میں خود بیان نہیں کرتا، بلکہ مجھے پروفیسر زرتاش آ کر جس طرح اپنے مشن کے تحیر افروز، دلچسپ اور بھیانک واقعات سناتے ہیں، میں اسی طرح کتابی شکل میں لکھ دیتا ہوں ۔”
یہ الفاظ میرے نہیں، بلکہ اردو ادب کے مشہور و معروف مصنف اور اس خاص نمبر کے خالق اے حمید کے ہیں!
کتب میلہ کی خصوصی پیشکش: شاہکار ناول “خونی سازش” از اے حمید
یہ نایاب ناول ہمیں بہت ہی خستہ اور بری حالت میں دستیاب ہوا تھا۔ اکثر صفحات نے مطالعے کا مزہ کرکرا کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن سلمان بھائی نے اپنی روایتی مہارت اور کمالِ فن کے ساتھ اس کو مکمل کیا۔ تاہم، اس کہانی کے چار صفحات ہمیں اصل پرانی حالت میں ہی شامل کرنے پڑے، کیونکہ وہ مکمل طور پر ٹکڑوں میں بٹ چکے تھے۔ امید ہے آپ ہماری اس تکنیکی مجبوری کو درگزر فرمائیں گے۔

ماشاءاللہ بہت ہی اچھی اچھی کہانیاں اور بہترین سکینگ کے ساتھ یہاں پر موجود ہے۔